انجمن تاجران مین بازار چونگی امر سدھو الیکشن،انصافگروپ کامیاب

انجمن تاجران مین بازار چونگی امر سدھو الیکشن،انصافگروپ کامیاب

  

لاہور (پ ر) انجمن تاجران مین بازار چونگی امرسدھو کے انٹرنل الیکشن میں انصاف گروپ نے مدمقابل گروپ کو مسلسل تیسری بار کلین بولڈ کردیا تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران مین بازار چونگی امرسدھو کے انٹرنل الیکشن میں انصاف گروپ نے مدمقابل گروپ کو بھاری اکثریت سے شکست سے دو چار کر دیا الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین اقبال گجر، صدر محمد نعیم احمد بٹ، جنرل سیکرٹری شیخ افضال، فنانس سیکرٹری جمشید بشیر منتخب ہوئے فتح کا اعلان سنتے ہوئے انصاف گروپ کے سپوٹران نے اپنے لیڈران کو کندھوں پر اٹھا لیا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے نوٹوں کی بارش منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر صدر شامی پارک مارکیٹ حاجی محمد اقبال و نائب صدر چوہدری محبوب چاند  نے منتخب نمائندوں کو مبارک باد و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -