پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے،سونیا خان

پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے،سونیا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے،بھٹو خاندان کی ملک و قوم کے لئے لازوال قربانیاں ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی رہنما سونیا خان نے آصف علی زرداری سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت کا قیام ہمارے قائد آصف زرداری کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے،آصف زرداری سیاست میں بہت بڑا مقام رکھتے ہیں اور اسی طرح بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے نانا،والدہ اور باپ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری بھی ملک و قوم کی قیادت کریں گے۔سونیا خان نے کہا کہ آصف زرداری کو ملک و قوم کے لئے لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔