ریلوے میٹریل چوری کرنے والوں کو معافنہیں کرینگے،حنیف گل

  ریلوے میٹریل چوری کرنے والوں کو معافنہیں کرینگے،حنیف گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)ریلوے میٹری چوری کرنے والوں کے خلاف ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کو نقصان پہنچانے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق اولڈ، نیو ڈیزل شیڈ اور ڈی ایس آفس سے ریلوے میٹریل چوری کرنے کے جرم میں ملوث ریلوے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ جن میں توحید مراد اسسٹنٹ وائر مین اورمحمد یامین ڈی ایس آفس، ایم علیم حسین سگنل معاون، ایم بلال TLM اورشہزاد خان AEEXR اولڈ ڈیزل شیڈ اور حرعباس میر LDC نیو ڈیزل شیڈ چوری میں ملوث پائے گئے ہیں انِ کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے معطل اور شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔اور حر عباس میر کے علاوہ سب پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔