تبدیلی کی سازش کے کردار بے نقاب ہونے چاہئیں، فواد چودھری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کیاہے کہ حکومتی تبدیلی سے متعلق ہمارے کئی منحرف ارکان وعدہ معاف گواہ بن کر کمیشن میں آنے کو تیار ہیں۔سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پرسابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے کردار بے نقاب ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اب تو کئی منحرف ارکان بھی وعدہ معاف گواہ بن کر کمیشن میں آنے کو تیار ہیں کہ انھیں کیسے تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے مجبور کیا گیا۔ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دوبارہ حکومت ملی توتیل اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے،مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ جیسے جاہل جو حکومتی اخراجات پر قابو نہیں پا سکتے وہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو معاشی حکمت عملی سمجھتے ہیں۔
فواد چودھری