ایک لاکھ سے زائد کی خریداریوں پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنا مجرمانہ عمل، شبر زیدی

ایک لاکھ سے زائد کی خریداریوں پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنا مجرمانہ عمل، ...

  

اسلام آباد(این این آئی) سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد کی خریداریوں پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنا مجرمانہ عمل اور پاکستان کیخلاف ہے۔ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہاکہ مجھے ایک لاکھ سے زائد کی خریداریوں پر سی این آئی سی کی شرط متعارف کرانے پر فخر ہے، عمران خان کے علاوہ کوئی ایسا نہیں کر سکتا۔شبرزیدی نے کہاکہ کرپشن کے پیسے کے استعمال کے خلاف بہترین قدم اٹھایا، موجودہ حکومت کاشرط ختم کرنا مجرمانہ عمل اور پاکستان کیخلاف ہے۔ 

شبر زیدی

مزید :

علاقائی -