چرس برآمدگی کیس میں ملزم کی ضمانت مچلکے کے عوض منظور
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے ایک کلو 350گرام چرس برآمدگی کیس میں ملزم محمد نسیم کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرلی ملزم کی جانب سے سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ پولیس مخالفین سے ساز باز ہو کر ملزم کے گھر ریڈ کرتی رہی ہے ملزم کے گھر سے چوری کی گئی زیور وغیرہ ساتھ لے گئے جس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھانہ مغل پورہ پولیس نے اگلے ہی دن ملی بھگت سے ملزم کے خلاف 26اپریل 2022کو مقدمہ درج کر دیاتھا۔
جبکہ مارچ کے مہینے میں پولیس ملزم کے گھر ریڈ کرتی ہے ندیم اور عدیل کانسٹیبل کے خلاف شکایت کی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔