چیف انجینئروسیم طارق کوجسمانی  ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

چیف انجینئروسیم طارق کوجسمانی  ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مبینہ طورپرلاکھوں روپے رشوت لینے کے مقدمہ میں ملوث سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری خورشید طاہر کے فرنٹ مین چیف انجینئروسیم طارق کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا عدالت نے آئندہ ملزم وسیم طارق کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم وسیم طارق پر ٹھیکیدار سے 94 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا الزام ہے وسیم طارق کمیونی کیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ لاہور میں بطور چیف انجینئر تعینات تھا۔

مزید :

علاقائی -