ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے 

ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری کاشہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے منعقدہ کھلی کچہری میں بزرگ،خاتون سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو مناسب احکامات صادر فرمائے۔ سہیل چودھری نے کہا کہ ہر شہری وی آئی پی ہے اُنکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

ایس ایچ اوزشہریوں کے مسائل کے حل کیلئے 04تا 06 بجے شام تھانوں میں موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران پولیس عوام دوست پالیسی کو فروغ دیں اورتھانوں میں آئے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

مزید :

علاقائی -