ڈرائیور بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب دیگر کو نوٹس جاری 

 ڈرائیور بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب دیگر کو نوٹس جاری 

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے پٹرولنگ پولیس میں ڈرائیور بھرتی نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر  آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار احمد سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پٹرولنگ پولیس میں ڈرائیور بھرتی کیلئے اخبار اشتہار جاری کیا گیا، اخبار اشتہار میں تعلیمی قابلیت کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار دیا گیا، ٹیسٹ، انٹرویو کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ تجربے کی شرط عائد کردی گئی، محکمہ پولیس نے 80 کے قریب امیدواروں کو تجربہ نہ ہونے پر بھرتی کرنے سے انکار کردیا، محکمہ پولیس کا اخبار اشتہار کے بعد تجربے کی شرط عائد کرنا خلاف قانون ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ آئی جی پولیس کو درخواست گزاروں کو ڈرائیور بھرتی کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -