دارلسلام نے حج و عمرہ زائرین  کیلئے رہنما کتاب شائع کر دی

  دارلسلام نے حج و عمرہ زائرین  کیلئے رہنما کتاب شائع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)دارالسلام نے حج وعمرہ زائرین کیلئے خوبصورت اور رہنما کتاب ”مسنون حج وعمرہ کتاب“ شائع کردی۔ کتاب میں حج وعمرہ کے تمام احکام ومسائل آسان زبان میں اور قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائے گئے ہیں۔دارالسلام کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد کہتے ہیں کہ دار السلام کے جید علما اور سکالرز نے مسلسل محنت اور تحقیق کے بعد حج وعمرہ کے تمام ضروری مسائل کے موضوع پر مستند مواد کے حوالے سے ”مسنون حج وعمرہ …… اَحکام ومسائل، فضیلت واہمیت“ کے عنوان سے یہ مختصر مگر جامع کتاب تیار کی ہے۔اس کتاب میں حج وعمرہ کے تمام احکام و مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں جزئیات سمیت بہ تمام وکمال بتائے گئے ہیں۔حج وعمرہ کےٗ دوران پڑھی جانے والی اورروزمرہ کی دعائیں بھی درج کردی گئی ہیں۔مزیدبراں تمام مقدس مقامات کونہایت ہی خوبصورت تصویروں اور نقشوں کے ذریعے اجاگرکیا گیا ہے۔
اس کتاب کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس کے تمام مندرجات صرف کتاب وسنت سے ماخوذ ہیں۔پوری کتاب میں کوئی ایک بھی موضوع یا ضعیف حدیث نہیں ہے۔ حج اور عمرے کے دوران پیش آنے والے تمام مسائل کی اصطلاحات کو مناسک کی ترتیب سے پیش کیا گیا ہے۔اس کتاب میں خصوصیت کے ساتھ حج و عمرہ کے دوران پیش آنے والے خواتین کے مخصوص مسائل بھی درج کردیے گئے ہیں۔حج وعمرہ کے مختلف مناسک کے دوران پڑھی جانے والی مسنون دعائیں اور اذکار کو آسان ا ±ردو ترجمے کے ساتھ پیش کر دیا گیا ہے۔کتاب کے آخر میں مسنون دعائیں بھی درج کی گئی ہیں تاکہ حرمین میں حجاج کرام کے شب و روز مسنون دعا?ں اور اذکار سے مزین ہو سکیں۔اس کتاب کی اہم خوبی یہ ہے کہ پاکٹ سائزہے باآسانی جیب میں آسکتی ہے اس طرح حج عمرہ کرنے والاہرشخص یہ کتاب ہروقت اپنے ساتھ رکھ سکتاہے۔ یہ کتاب حجاج کرام کیلئے خوبصورت تحفہ ہے ضروری ہے کہ حج وعمرہ کیلئے جانے والا ہر شخص یہ کتاب خود پڑھے تاکہ حج وعمرہ کی عبادات کے ضائع ہونے کاذرہ بھی احتمال نہ رہے۔