ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی سیکرٹری صحت کے ساتھ ملاقات

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی سیکرٹری صحت کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(جنرل رہورٹر) سیکرٹری صحت علی جان خان سے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے 3 رکنی وفد نے ملاقات کی۔اے ڈی بی کے وفد میں سینئر ہیلتھ سپیشلسٹ Hiddo Huitzing، سینئر پراجیکٹ آفیسر عمر بن ضیاء  اور پی پی پی سپیشلسٹ شہریار چوہدری شامل تھے۔سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ محمد عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں ہیلتھ سروس ڈلیوری کی بہتری کے لئے اے ڈی بی اور پنجاب حکومت کے مابین پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے وفد نے نرسنگ اور پیرامیڈیکس سیکٹر کی اپ گریڈیشن میں دلچسپی کا اظہار کیا سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ صحت کے 42 نرسنگ کالجوں میں 4  سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام کا اجراء کیا گیا ہے۔جن میں 3000 سٹوڈنٹس نرسنگ کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ نرسنگ شعبہ ہیلتھ سیکٹر میں صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔علی جان خان  نے نرسنگ سیکٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے تعاون کی یقین دہانی پر اے ڈی بی کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -