کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی دوسری برسی آج منائی جائیگی

کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی دوسری برسی آج منائی جائیگی

  

لاہور(فلم رپورٹر) نامور ٹیلی ویژن کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی دوسری برسی آج منائی جائے گی۔ طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو ہندوستان(برصغیر) کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے، ان کے والد میاں عبد العزیز 1947 میں پاکستان ہجرت کر آئے، طارق عزیز نے اپنا بچپن ساہیوال میں گزارا، انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے ہی میں حاصل کی۔بعد ازاں معروف ٹی وی ہوسٹ نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔جب 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے، تاہم 1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں بزمِ طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ 

ن کی سب سے پہلی فلم انسانیت 1967 آئی تھی اور ان کی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں، انہیں ان کی فنی خدمات پر بہت سے ایوارڈ مل چکے ہیں۔حکومتِ پاکستان کی طرف سے طارق عزیز کو 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔طارق عزیز 17جون2020ء کو انتقال کر گئے۔

مزید :

کلچر -