لاہور کے تاریخی ناز تھیٹر کی رونقیں ایک مرتبہ پھر بحال

لاہور کے تاریخی ناز تھیٹر کی رونقیں ایک مرتبہ پھر بحال

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور کے تاریخی ناز تھیٹر کی رونقیں ایک مرتبہ پھر بحال۔ نامور ستاروں سے سجالاہر ڈرامہ دنیا پیسے دی آج سے پیش کیا جائے گا۔اس سلسلے میں رنگا رنگ تقریب ناز تھیٹر بھی منعقد کی گئی۔نامور ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا تحریر کردہ ڈرامہ دنیا پیسے دی آج سے پیش کیا جائے گا جس سٹیج کے نامور فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔منعقدہ تقریب میں سینئر اداکارہ دردانہ رحمان،نادیہ علی، آفرین پری، لیلیٰ جٹی، شاہد خان، قیصر پیا، ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،محمد یوسف،حکیم داؤد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے بطریق احسن نبھانے کی کوشش کروں گا۔ناز تھیٹر میں نامور فنکاروں نے پرفارم کیا ہے۔میرا پہلا ڈرامہ بھی یہاں ہی ہوا تھا۔اب یہاں معیاری ڈراموں کا تسلسل جاری رہے گا۔تقریب میں شریک فنکاروں نے ناز تھیٹر کی بحالی کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔ فنکاروں نے کہا کہ کوشش کرتے ہیں مسائل میں گھرے عوام کے لیے سستی تفریح مہیا کر سکیں۔ تقریب کے اختتام پر اداکارہ نادیہ علی کی پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

مزید :

کلچر -