ڈراپ ان پچز کیلئے آسٹریلیا سے مٹی کراچی کے لئے روانہ 

    ڈراپ ان پچز کیلئے آسٹریلیا سے مٹی کراچی کے لئے روانہ 

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں ڈراپ ان پچز کا معاملہ بدستورتاخیر کا شکار ہے البتہ اب آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے مٹی کراچی روانہ کردی گئی ہے جو پانچ جولائی کو کراچی پہنچ جائے گی  جو بہت خوش آئند بات ہے جس سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور قومی ہائی پرفارمنس سنٹر میں آسٹریلوی مٹی سے پچز بنانے کا منفرد تجربہ کیا جائے گا اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ اس اقدام سے تیز وکٹیں بنیں گی پرتھ کی وکٹ کو دنیا کی تیز ترین وکٹ قرار دیا جاتا ہے پی سی بی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کیوریٹرز کو  پاکستان کا ویزا مل چکا ہے جیسے ہی پچ کراچی پہنچے گی ان کی ٹکٹس بھی بک کروادی جائیں گی اور وہ کراچی پہنچ جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -