ایشین ٹریک چیمپئن شپ، قومی سائیکلسٹ کو ویزے نہ مل سکے 

ایشین ٹریک چیمپئن شپ، قومی سائیکلسٹ کو ویزے نہ مل سکے 

  

     لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی سائیکلنگ ٹیم کو بھارت کی جانب سے تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے۔ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپین شپ 18 تا 22 جون دہلی میں ہوگی، چیمپئن شپ میں 42 ممالک کے سائیکلسٹ ان ایکشن ہونگے، پاکستان ٹیم نے 15جون کو بھارت روانہ ہونا تھا۔معظم خان نے کہا ہے کہ ہماری فیڈریشن کے عہدیدار اسلام آباد میں موجود ہیں، سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ویزے مل گئے تو فوری بھارت روانہ ہونگے، ہماری کوشش تھی کہ کھلاڑی ووڈن ٹریک پر ٹریننگ کریں۔

، امید ہے ہماری ٹیم کو ایک سے دو دن میں ویزہ مل جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -