نیشنل ایڈونس تھروبال کوچنگ کورس 27 جون سے شروع ہوگا

نیشنل ایڈونس تھروبال کوچنگ کورس 27 جون سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے نیشنل ایڈونس تھروبال کوچنگ کورس 27 جون سے کالام میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں، کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کوچز، کھلاڑی اور سکول ٹیچرز حصہ لے سکتے ہیں، پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راناسجاد کو ارگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اور یہ کورس 30 جون تک جاری رہے گا۔