پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن تعینات

  پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن تعینات

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی آف جھنگ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین تعینات، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، انکے عہدے کی مدت چار سال ہو گی۔انکے نام کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے دی۔ستمبر 2021میں ڈاکٹر فضل احمد خالد کے استعفے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا. وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے میرٹ پر پہلی پوزیشن والے امیدوار کو چیئرمین تعینات کیا۔انہوں نے یونیورسٹی آف لیڈزبرطانیہ سے پی ایچ ڈی کی۔اداروں کی تعمیر وتشکیل میں وہ نمایاں شہرت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر شاہد منیر نے نیا عہدہ ملنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے مقاصد کو پوراکرنا میری اولین ترجیح ہوگی۔پنجاب میں اعلی تعلیم کے معیار اور تحقیق کو فروغ دینے کی پوری کوشش کرونگا۔

 چیئرمین ایچ ای سی

مزید :

صفحہ آخر -