ڈگری غیر تسلیم شدہ ہونے کے باوجود نعیم الرحمان کی گریڈ 20 کے عہدے پر تقرری

ڈگری غیر تسلیم شدہ ہونے کے باوجود نعیم الرحمان کی گریڈ 20 کے عہدے پر تقرری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر فنڈ نعیم الرحمان کی گریڈ 20کے عہدے پر تقرری کردی گئی تاہم ان کی ڈگری ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) غیر تسلیم شدہ قرار دے چکی ہے۔ذرائع کے مطابق نعیم الرحمان کی ایک سیاسی شخصیت کی سفارش پر گریڈ 20 کے عہدے  پر  تقرری کی گئی  ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر فنڈ نعیم الرحمان کی ڈگری ایچ ای سی غیر تسلیم شدہ قرار  دے چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم الرحمان کو  وزارت سمندر  پار پاکستانیز کے ادارے ورکرز  ویلفیئر بورڈ کاسیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

 تقرری

مزید :

صفحہ آخر -