پاکستان پیپلز موومنٹ نے 30جون  کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

 پاکستان پیپلز موومنٹ نے 30جون  کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

  

 لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز موومنٹ نے 30جون2022 کو صوبائی دارالحکومت میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی  استقلال پارٹی کے چیئر مین سید منظور علی گیلانی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے آئینی اور سیاسی بحران، امن و امان کی صورت حال، مہنگائی، بے روز گاری، معاشی ابتری کے حوالے سے لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے اس حوالے سے سندھ، بلوچستان، کے پی کے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامے جاری کئے جا رہے ہیں علاوہ ازیں مختلف قومی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا گیا ہے اس کانفرنس میں وکلاء، صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

کانفرنس طلب 

مزید :

صفحہ آخر -