تھانہ کی پہاڑیوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی

  تھانہ کی پہاڑیوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی

  

تھانہ (نمائندہ  پاکستان) صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح تھانہ کی پہاڑیوں میں بھی آگ لگائی گئی۔ جس سے مبینہ طور پر کافی نقصان ہوا،  تفصیلات کے مطابق تھانہ کی مشہو ر پہاڑیوں ٹوب درہ کی پہاڑیوں میں گزشتہ روز شام کے وقت اچانک آک بھڑک اُٹھی  اور انا فانا پورے جنگل میں  پھیل گئی۔ تاہم آگ پر مقامی لوگوں اور ریکیو کی قابو پانے سے کافی نقصان ہوچکا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے پہاڑیوں میں مسلسل  آگ لگانے اور جنگلات سمیت جنگلی حیات  کے نقصان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پوری طور اس  نقصان دہ عمل میں ملوث  ملک دوشمن عناصر کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -