بھارتی فوج کے ’اگنی پتھ‘  پروگرام کیخلاف پرتشدد مظاہرے، متعدد ٹرینیں نذر آتش

بھارتی فوج کے ’اگنی پتھ‘  پروگرام کیخلاف پرتشدد مظاہرے، متعدد ٹرینیں نذر ...

  

 نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  بھارتی ریاستوں بہار، ہریانہ، مدھیہ پردیش میں مظاہرین نے متعدد  ٹرینوں کو نذر آتش کردیا۔بہار میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کی کوشش کی اور  بہار کے شہر نوادا میں بی جے پی کا دفتر نذرآتش کردیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔اطلاعات کے مطابق بہار کے ریلوے اسٹیشنز  پر  پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ کشیدگی کی وجہ سے دو درجن ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ادھر ہریانہ میں مظاہرین نے سرکاری اہلکاروں کے گھروں پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پلوال ضلع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج میں بھرتی کے نئے نظام میں نوجوانوں کو صرف چار سال کیلئے فوج میں بھرتی کیا جائے گا، نئے نظام کے تحت نئے بھرتی ہونے والوں میں سے صرف ایک چوتھائی کو  طویل مدت کیلئے  فوج میں رکھا جائے گا۔منگل کے روز بھارت نے ’اگنی پتھ‘ پروگرام متعارف کرایا تھا جس کے تحت فوج میں بھرتی کے خواہش مند 17.5 سے 21 سال تک کے امیدواروں میں سے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو 4 سال کیلئے بھرتی کیا جائے گا جبکہ ان میں سے صرف 25 فیصد کو مستقل رکھا جائے گا۔ماہرین کا  کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے یہ قدم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے اور پنشن اخراجات کو کم کرنے کیلئے اٹھایا ہے۔

 نذر آت

مزید :

صفحہ اول -