بجلی بلوں میں دی گئی 5 روپے فی یونٹ سبسڈی ختم، نوٹیفکیشن جاری 

  بجلی بلوں میں دی گئی 5 روپے فی یونٹ سبسڈی ختم، نوٹیفکیشن جاری 

  

لاہور(خبرنگار) لیسکو نے پاور ڈویژن کی ہدایت پر بجلی کے بلوں میں دی گئی 5 روپے فی یونٹ سبسڈی ختم کر دی، سی ایس ڈی لیسکو نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق حکومت نے صارفین کو بجلی کے بلوں میں فی یونٹ ریلیف دیا تھا جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور ماہ جون کے بلوں میں یہ ریلیف ختم ظاہر کر دیا گیا۔بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ اب دیا گیا ریلیف ختم ہونے پر بلوں میں مزید اضافہ ہو گا۔اس حوالے سے ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کی ہدایات کے مطابق لیسکو نے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن جاری  

مزید :

صفحہ اول -