سی این جی کی فی کلو قیمت  میں 10روپے اضافہ 

سی این جی کی فی کلو قیمت  میں 10روپے اضافہ 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز نے فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سی این جی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنزمیں جنریٹر کے استعمال سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی نسبت سی این جی اب بھی بہت سستی ہے۔

سی این جی

مزید :

صفحہ اول -