بازار جلد بند کرانے کیلئے کمرشل فیڈرز شام 7سے رات 10تک بند کرنیکا فیصلہ 

بازار جلد بند کرانے کیلئے کمرشل فیڈرز شام 7سے رات 10تک بند کرنیکا فیصلہ 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) بجلی کی بچت کے لیے وزارت پاور ڈویڑن نے  بڑے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کرلی ہے۔پاور ڈویڑن کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، سمری کے مطابق ملک بھر کے کمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل فیڈرز پر دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ذرائع  پاور ڈویڑن کا کہنا ہے کہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل کے فیڈر ز کی بجلی بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیوب ویل والے فیڈرزبند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیراعظم  اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ ذرائع پاور ڈویڑن کا کہنا ہے کہ  تاجروں کی جانب سے دکانیں جلد بند کرنے سے انکار پر متبادل تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

پاور ڈویژن

مزید :

صفحہ اول -