پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر عدلیہ کو لازمی از خود نوٹس لینا چاہیے

   پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر عدلیہ کو لازمی از خود نوٹس لینا چاہیے

  

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے جس طرح سے مسلم لیگ(ن) نے ایک منتخب سپیکر کے اختیارات غیر آئینی و غیر قانونی آرڈنینس سے چھیننے کی کوشش کی ہے ایسا کرکے انہوں نے ایک ڈکٹیٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اس پر عدلیہ کو لازمی از خود نوٹس لینا چاہیے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا جس طرح سے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کا ایک غیر قانونی و غیر آئینی الیکشن کروایا تھا تو ٹھیک اسی طرح سے انہوں نے ایوان اقبال میں بھی غیر آئینی اجلاس کیا ہے جب سپیکر پنجاب اسمبلی کے زیر صدارت اسمبلی بلڈنگ میں اجلاس چل رہا ہے تو ایسی صورتحال میں کسی اور جگہ پر اجلاس بلانے کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں یہ لوگ آئین و قانون کا مذاق بنا رہے ہیں۔

اعجاز چودھری

مزید :

صفحہ اول -