عدلیہ نوٹس کیوں لے،پنجاب اسمبلی کی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان

 عدلیہ نوٹس کیوں لے،پنجاب اسمبلی کی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان

  

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اورسنیئر وزیر پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے ہم کیوں بات، بات پر عدلیہ سے از خود نوٹس لینے کی درخواست یا پھر مطالبے کریں،ہمارے لوگ اپنے رویوں پر غور کیوں نہیں کرتے، دو مختلف مقامات پر اسمبلی اجلاس منعقد ہونے کا ذمے دار کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان اس کا ماسٹر مائنڈہے اسی کی وجہ سے دو روز پنجاب کے عوام اپنے بجٹ سے محروم رہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا اصل میں اسوقت سیاست میں جو آلودگی پیدا ہوئی ہے اس کاذمے دار عمران خان ہے جس نے اپنے لوگوں کو صرف بدتمیزی,بدتہذیبی اور گالی گلوچ ہی سکھائی ہے، آئین و قانون پر وہ خود عمل نہیں کرتا اپنے لوگوں کو کیا سکھاے گا، اس کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

حسن مرتضیٰ

  

مزید :

صفحہ اول -