تحریک انصاف کی ضد، ہٹ دھرمی نے سیاست کو مذاق بنا کر رکھ دیا 

تحریک انصاف کی ضد، ہٹ دھرمی نے سیاست کو مذاق بنا کر رکھ دیا 

  

مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے ایک شخص کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے پنجاب کا ایوان دو روز تک اس انتظار کی سولی پر لٹکا رہا کہ ان کا بجٹ کب ایوان میں پیش کیا جائیگا یہ تو گورنر پنجاب نے صورتحال کو دیکھتے ہوے ان کے اجلاس کو برخاست کیا اور ایک نیا اجلاس بلا کر ہمیں موقع دیا کہ ہم بجٹ پیش کر سکیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہا ر خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا تحریک انصاف نے سیاست کو مذاق بنا کررکھ دیا ہے یہ لوگ نہیں چاہتے ان کے بزدار نے جو صوبے کا بیڑہ غرق کیا،اس صوبے کی بہتری ہو، ہم نے جو بجٹ پیش کیا اس سے پنجاب سپیڈ پر کام شروع ہو جایگا اور صوبہ دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔

عظمیٰ بخاری

مزید :

صفحہ اول -