معیشت کی بدترین صورتحال کا مقابلہ کرنے میں کالے کوٹ کا کلیدی کردار:جسٹس اسد اللہ خان

  معیشت کی بدترین صورتحال کا مقابلہ کرنے میں کالے کوٹ کا کلیدی کردار:جسٹس ...

  

     بنوں (نمائندہ خصوصی)پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں بنچ صدر زاہد الحق ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری عارف اعوان ایڈووکیٹ اور کابینہ نے حلف اُٹھا لیا، پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اسد اللہ خان نے کابینہ سے حلف لے لیا،حلف برداری تقریب ہائی کورٹ بنچ میں منعقد ہوئی جس میں جسٹس عبدالشکور مہمان خصوصی تھے جبکہ سیشن ججز اور سول ججز سمیت بڑی تعداد میں وکلاء برادری شریک ہو ئی تقریب حلف برداری کے موقع پر اپنے خطاب میں جسٹس اسد اللہ خان نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام، معیشت کی بد ترین صورتحال اور نامساعد حالات کا مقابلہ کر نے میں کالے کوٹ کا کلیدی کردار رہا ہے جس سے کو ئی بھی انکار نہیں کر سکتا اُنہوں نے کہا کہ عدالت میں فریقین ہو تے ہیں جج اور وکیل فریق نہیں بن سکتے ہماری اور وکلاء کی ڈیوٹی ان سائلین کو کچھ دینا ہے جو ہمارے سامنے امید لئے بیٹھے ہو تے ہیں جب ہم اوپر بیٹھ کر نیچے دیکھتے ہیں تو ان سائلین کی آنکھوں میں حسرت ہی حسرت ہو تی ہے کہ ان کے حق میں کیسا فیصلہ آ ئے گا فیصلہ جو بھی آ تا ہے وکلاء کی کارکردگی اور دلائل کی بنیاد پر آ تا ہے نہ کہ ذاتی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر، اس لئے وکلاء کیس کیلئے اپنی بھر پور تیاری پر توجہ دیں تاکہ سائلین کو اُن کی بدولت انصاف مل سکے وکلاء برادری کے مابین ہر سال انتخابات ہو تے رہتے ہیں لیکن یہ سلسلہ صرف ووٹ کے دن تک محدود نہ رکھے بلکہ اس تسلسل میں رکھیں اور انتخابی عمل کو جدو جہد کا نام دیں کیونکہ یہ سال پر ختم نہیں ہو تی یہ ایولشنری ہو تے ہیں ان میں تسلسل ہو تا ہے اگر آپ جیسے پڑھے لکھے وکلاء کا ووٹ لیکر کوئی منتخب کابینٹ اپنی جگہ پر بیٹھ جائے تو یہ آپ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کیساتھ ساتھ ووٹ کے ساتھ انصاف نہیں ہو گا،قبل ازیں پشاور ہا ئی کورٹ بنچ کے صدر زاہد الحق ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری عارف اعوان ایڈووکیٹ،عالمگیر خان منڈان ایڈووکیٹ، ایوب خان ایڈووکیٹ، امان اللہ جان ایڈووکیٹ، مسعود اقبال ایڈووکیٹ، حامد فاروق ایڈوووکیٹ، اسفندیار علی شاہ ایڈووکیٹ، انعام نیازی ایڈووکیٹ، شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صدر عتیق اللہ داوڑ ایڈووکیٹ بمعہ کابینہ اور تحصیل تخت نصرتی بار کی کابینہ کے صدر عمرراز و عہدیداروں نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا یا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زاہد الحق ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری عارف اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں اپنی خوبیوں کی وجہ سے سپورٹ کر نے اور حامیوں کی نشاندہی کی وجہ سے ووٹ کے ذریعے مقابلہ کر نے والے وکلاء کے بے حد مشکور ہیں ہم اپنی حامیوں کو خوبیوں میں بد ل ڈالیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -