پشاور‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 2 گرفتار

پشاور‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 2 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران غیر قانونی اسلحہ میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق چارسدہ جبکہ دوسرا بازید خیل کا رہائشی ہے جو غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ہیں، ملزمان کو کوہاٹ روڈ انڈسڑیل اسٹیٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے چھ عدد پستول برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ میں ایک ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے ملزمان عزیز ولد جانس اور منصف خان ولد ممتاز خان کو گرفتار کرلیا،گرفتار دونوں ملزمان میں سے ایک کا تعلق چارسدہ جبکہ دوسرا بازید خیل علاقہ سے ہے، جو غیر قانونی اسلحہ پشاور کے راستے سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کو کوہاٹ روڈ انڈسڑیل کے قریب گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے چھ عدد پستول برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے