ڈکیت گروپ گن پوائنٹ پر گھی ڈیلرسے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے چھین کر فرار 

  ڈکیت گروپ گن پوائنٹ پر گھی ڈیلرسے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے چھین کر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ(نمائندہ  پاکستان)سخاکوٹ میں مین روڈ تور پول کے قریب ڈکیٹ گروپ نے گن پوائنٹ پر گھی ڈیلرسے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے چھین کر فرار ۔گھی ڈیلر کے منشی ریکوری کیلئے  شیرگڑھ سے  موٹر سائیکل پر بٹ خیلہ جاررہے تھے کہ پیچھے کرنے والے تین نوجوانوں نے لو ٹا لیا مقدمہ درج تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ میں مین روڈ پر تورپل کے قریب نامعلوم مسلح ڈکیت گروپ نے گن پو ائنٹ پر گھی ڈیلر کے منشی حسین گل نے شیرگڑھ سے گھی کے ریکوری کی رقم ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے مختلف دوکانداروں سے  وصول کرکے  موٹرسائیکل  بٹ خیلہ جاررہے تھے۔ کہ سخاکوٹ تور پل کے قریب  تین موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر بوری میں بند روقم  چھین کرفرار ہوگئے۔ منشی حسین گل  نے لیویز پوسٹ تھانہ سخاکوٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ملا کنڈ۔ڈپٹی ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈاسسٹنٹ کمشنر درگئی صوبیدار میجر ملاکنڈ  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی  پوسٹ کمانڈر درگئی سخاکوٹ اور ملاکنڈلیویز فورس  ناکہ بندی اور چھاپے ماررہے ہیں۔ڈکیٹ گروپ کی اس ناخوشکوار واقع سے تاجر برادری میں  سخت تشویش و غم غصہ افسوس کا اظہار کیا گیا۔جبکہ انتظامیہ عو ام کو یقین دایا کہ ڈکیٹ  گروپ  جلد ہی گرفتار ہونگے۔