صارفین بارشوں میں احتیاطی تدابیر اپنائیں،پسکو 

  صارفین بارشوں میں احتیاطی تدابیر اپنائیں،پسکو 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو قاضی محمد طاہر نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ جس کی بدولت وہ بجلی حادثات سے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو ٹیسکو نے کہا کہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں کھمبوں اور ٹرانسفارمرز سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ جسم گیلا ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہر گز نہ چھوہیں، شارٹ سرکٹ کے نقصانات سے محفوظ رہنے کیلئے بجلی کی ناقص اور بوسیدہ وائرنگ کو درست کروائیں۔ کپڑوں کو سکھانے کے لیے دھاتی تار کا استعمال ہر گز نہ کریں۔ واشنگ مشین، ریفریجریٹر، استری اور دیگر برقی آلات کے لیے تین پنوں والا شو استعمال کریں۔ کپڑے استری کرتے وقت پیروں کے نیچے خشک کپڑا، کمبل یا قالین کا ٹکڑا رکھیں اور ربڑ سول والی چپل کا استعمال کریں۔ بجلی کے کھمبوں، ان کو سہار دینے والی تاروں کے ساتھ اور ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے قربانی کے جانوروں کو ہر گز نہ باندھیں کیونکہ اس سے حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ کہیں بھی بجلی کی ٹوٹی تار دیکھیں تو اسے ہر گز نہ چھوئیں۔ بجلی کا کرنٹ لگنے والے شخص کو لکڑی کے ٹکڑے سے تار سے الگ کرنا چاہیے۔ٹیسکو کے عملے کے پہنچنے تک نہ تو خود کرنٹ زدہ کھمبے کو چھوئیں اور نہ ہی کسی کو اس کے قریب جانے دیں۔کسی بھی ناگہانی صورت یا شکایت کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی او کے آفس یا ٹیسکو ہیلپ لائن نمبر 9330600092 پر کال کریں تاکہ ضروری کاروائی بروقت عمل میں لائی جاسکے۔ یاد رکھیں! ان احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -