رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن ہیڈآفس میں پانچ دن ٹریننگ کا آغاز

  رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن ہیڈآفس میں پانچ دن ٹریننگ کا آغاز

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)جی آئی زی کی مدد سے ٹریننگ آف ٹرئینرز سے کمیشن کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔ ٹریننگ کیٹ کو جی آئی زی اور کمیشن نے باہمی مشاورت سے تیار کیا ہے۔ اس ٹریننگ کو خدمات دینے والے دوسرے اداروں تک بھی پھیلا یا جائے گا۔ جن آفیسر ز کو یہ ٹریننگ دی جائی گی وہ دوسرے آفیسرز کو تربیت دیں گے۔ پی پی ایس اے کے سینئرنمائندے بھی خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ آرٹی ایس ڈی ایم اوز اور ہیڈ آفس سٹاف کو یہ تربیت دی جارہی ہے۔ اس موقع پر چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ ٹریننگ کا بنیادی مقصد عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی ہے۔ اس سے نہ صرف کمیشن مضبوط  ہوگا بلکہ عوامی مفادات کا تحفظ بھی ممکن ہوجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -