بھانہ ماڑی میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن‘ متعدد گرفتار

  بھانہ ماڑی میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن‘ متعدد گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)صدر ڈویژن پولیس نے گزشتہ روز تھانہ سربند،تھانہ بڈھ بیر،تھانہ متنی اور تھانہ ارمڑکی حدود میں سرگرم منشیات فروشو ں اور سمگلروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا ہے، کریک ڈاون کے دوران مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو نواحی علاقوں میں ہیروئین،آئس اور چرس فروخت اورسمگل کرنے میں ملوث ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پردوکلو گرام سے زائد آئس،چارکلوگرام ہیروئن اور13کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عقیق حسین کی خصو صی ہدایت پر گزشتہ روز صدر ڈویژن پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کے دوران پانچ ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے، کریک ڈاون میں ایس ایچ او تھانہ سربند سردارحسین دیگر نفری پولیس کے ہمراہ سیکٹری پل ناکہ بندی پر موجو د تھا کہ اس دوران ایک مشکو ک موٹر کار نمبر ی6738 کو روک کر تلا شی لینے پر گاڑی کی خفیہ خا نو ں سے دو کلو گرام آئس،چار کلو گرام ہیروئن اور 10 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم سردار گل ولد صفت شاہ سکنہ باڑہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ایس ایچ اوتھانہ بڈھ بیر اعجازنبی نے کار روائی کے دوران دو ملزما ن ارشد ولد عالمزیب اور محمد شیر ولد ستوری گل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے،ایس ایچ او تھانہ متنی ارباب نعیم حیدرنے کارروائی کے دوران محمد طفیل ولد سلطان محمود کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کر لیا ہے اور ایس ایچ ا و تھانہ ارمڑ یوسف جان نے کارروائی کے دوران ملزم شاہ فیصل ولدفیجا ج کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی400 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -