جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی پولیس نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پنجاب ملتا ن سے ہے، جو سواریوں کے روپ میں جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کو ترناب ناکہ بندی میں سواریوں کی گاڑی سے اتار کر حراست میں لیا گیا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 4 لاکھ جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ خا ن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت جعلی پاکستانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس پر تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کرنے کے سا تھ ساتھ ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ترناب ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک فلائنگ کو چ کو روک کر جس میں ایک مشکوک شخص کو اتار کر تلاشی لینے پراس کے قبضے سے4 لاکھ جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرکے ملزم طارق عزیز ولد اضغر طاعلی کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم کا تعلق پنجاب ملتان سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی سمگلنگ اور جعلی کرنسی کے لین دین کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -