پنجاب، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع، شہریوں کو مشکلات

پنجاب، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع، شہریوں ...
پنجاب، خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع، شہریوں کو مشکلات

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اور خیبرپی کے کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس کے سبب شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، لاہور ، اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں برسیں، لاہور اور گوجرانوالہ میں جل تھل ایک ہو گیا، راولپنڈی میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ مری،گلیات،بالا کوٹ، راولا کوٹ اور باغ میں مینہ برسا۔ میانیوالی، جھنگ، قائد آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ صفدرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا بنا دیا۔ جھنگ، چنیوٹ اور گردونواح میں صبح سویرے بادل کھل کر برسے۔ رپورٹس کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج  پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -