لاہورمیں تیز بارش، دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

لاہورمیں تیز بارش، دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق
لاہورمیں تیز بارش، دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) شہر میں تیز بارش کے باعث گرمی کا زرو ٹوٹ گیا، بینک سٹاپ کے قریب پڑوسیوں کی دیوار گرنے سے گھر میں سوئے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، مال روڈ، کینال روڈ، غوث الاعظم روڈ، مزنگ،داتا دربار، راوی روڈ ،سنت نگر ،اسلام پورہ ،سگیاں ،اردو بازار کے اطراف بارش ہوئی جس کے نتیجے میں گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

لاہور میں تیز ہوا کےساتھ موسلادھار بارش کے نتیجے میں بینک سٹاپ کےقریب دیوار گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں باپ،تین بچےاور گھر میں آئی ایک خاتون بھی شامل ہیں، جن کی شناخت 52سالہ شبیراحمد،18سالہ شرجیل شبیر، 21 سالہ آمنہ،15سالہ نفیل اور51سالہ مسرت کے ناموں سے ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد چھت پر سوئےتھے، ہمسایوں کی دیوار گرنےسےحادثہ پیش آیا، حادثےمیں 16سالہ نوجوان بلال شبیر شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر بارش کے باعث لیسکو کے230فیڈرز ٹرپ کرگئے، لیسکو عملہ بجلی بحال کروانےمیں ناکام رہا جس کے باعث متعددعلاقوں سے بجلی غائب ہے۔

لیسکوعملے کا موقف ہے کہ فالٹ کہاں ہے؟ اس کےلیےکوشش کررہے ہیں۔

ادھر شیخوپورہ میں بھی آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ چونیاں اور ننکانہ صاحب میں بوندا باندی ہوئی، دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔