مویشی منڈی سے چوری ہونیوالا بچھڑا پولیس نے 3 دن بعد ڈھونڈ نکالا

مویشی منڈی سے چوری ہونیوالا بچھڑا پولیس نے 3 دن بعد ڈھونڈ نکالا
مویشی منڈی سے چوری ہونیوالا بچھڑا پولیس نے 3 دن بعد ڈھونڈ نکالا
سورس: Screengrab

  

کراچی(ویب ڈیسک) مویشی منڈی سے چوری شدہ  بچھڑا پولیس نے 3 دن میں تلاش کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپر ہائی وے مویشی منڈی کے بلاک 9 کی پٹی نمبر 43 سکھر کے بیوپاری شعبان کو الاٹ کی گئی تھی، جو تین روز قبل سکھر سے مویشی لے کر منڈی پہنچا تھا۔طویل مسافت کے بعد جب وہ منڈی میں مال اتارنے کے بعد سستانے کے لیے لیٹا تو سوتے ہی اس کا جانور نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے، جس کی اطلاع اس نے فوری طور پر سچل پولیس اور منڈی کی انتظامیہ کو دی۔

منڈی انتظامیہ نے پولیس اور بیوپاری کے ساتھ مل کر مسلسل بھاگ دوڑ کے بعد بچھڑے کا سراغ لگا لیا، جس کے بعد ایس ایچ او اورنگزیب خٹک اور سیکیورٹی اداروں نے لانڈھی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بچھڑا برآمد کروا کر بیوپاری شعبان کے حوالے کر دیا۔بیوپاری کا کہنا ہے کہ اس کا بچھڑا ساڑھے 3 لاکھ مالیت کا ہے، جسے برآمد کرانے پر وہ ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک، محکمہ پولیس اور منڈی انتظامیہ کا شکر گزار ہے جن کی مدد سے وہ بڑے نقصان سے بچ گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -