امپورٹڈ حکومت فلاپ،زین قریشی

امپورٹڈ حکومت فلاپ،زین قریشی

  

ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

پی پی 217 مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات قوم کے سامنے ہیں۔ ملکی معاملات چلانا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔ امپورٹڈ حکومت ہر شعبہ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی نے عوام کا بھر کس نکلا دیا ہے۔ لوگ خودکشیاں اور فاقے کرنے پرمجبور ہو چکے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شدید اضافے نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے۔ جس کا اثر زندگی کے ہر شعبہ پر پڑا ہے۔ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے پاس معاشی بحران سے نکلنے کا کوئی حل نہیں۔ اس صورتحال میں ملک کو عمران خان کی قیادت کی ضرورت ہے۔ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ پی پی 217 ضمنی الیکشن میں بلے پر مہر لگا کر عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ ہم اس امپورٹڈ اور نااہل حکومت کوگھر بھیج سکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روپی پی 217 کی یونین کونسل 45 میں مختلف مقامات پر نمائندہ شخصیات جن میں پی ٹی آئی کارکن غلام اصغر کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ تحریک انصاف کے ورکر چودھری شفیق ارائیں کی رہائش پر کارنر میٹنگیوسی 45 میں سابق ناظم شہزاد انجم کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب یوسی 45میں رانا شہباز لیاقت اوریوسی 45 میں ریاض احمد چوہدری کی رہائشگاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال پوری ایمانداری کے ساتھ حکومت چلائی۔ کورونا وبا کے باوجود ملک کی معیشت کو مستحکم رکھا۔ امپورٹڈ حکومت نے پہلے دو ماہ میں ہی ملک میں معاشی بحران پیدا کردیا۔ یہ صرف اور صرف امپورٹڈ حکمرانو ں کی نا اہلی کی وجہ سے پیش آیا۔ پی پی 217 ضمنی الیکشن میں 17جولائی کو عوام امپورٹڈ حکومت اور اس کے بیرونی آقاں پر واضح کردیں گے کہ پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہے۔مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ 2018 میں پی پی 217 کی عوام سے جھوٹے وعدے کرکے ان کو دھوکہ دیا گیا۔ عوام اس بار ضمیر فروش لوٹوں کو مسترد کر دے گی۔ضمیر فروش عوام کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں۔جس جگہ جاتے ہیں حلقے میں لوٹوں کی آواز ان کا پیچھا کرتی ہے۔ ان لوٹوں اور ضمیر فروشوں نے تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 17 جولائی کو عوام ان لوٹوں کو بری طرح مسترد کردیں گے اور ثابت کریں گے آج ہر محب وطن پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ عمران خان کا نظریہ اور بیانیہ لیکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ملتان بالخصوص پی پی 217 کی عوام 17 جولائی کو صرف بلے پر مہر لگائے گی، انشا  اللہ۔ اس موقع پر سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر،رانا عبدالجبار،معین ریاض قریشی، اعجاز حسین جنجوعہ، سیف قریشی، قربان فاطمہ،خالد جاوید وڑائچ،ملک نظر حسین، ملک مشتاق، ملک الطاف، شیخ مظہر عباس، ملک قادر بخش، ممریز حمید،شازیہ وحید، ملک قادر بخش، قادر نواز لیاقت میتلا، ڈاکٹر ریاض، محمد زریاب،آفتاب اعوان، اعجاز کھوکھر، چوہدری شوکت، فہد خالدی، عاصم خالدی، ملک قادر بخش، قادر نوازسمیت علاقہ کی سرکردہ شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -