پاپڑ،نمکو فیکٹری پر چھاپے،بھاری جرمانے عائد،وارننگ

پاپڑ،نمکو فیکٹری پر چھاپے،بھاری جرمانے عائد،وارننگ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 جدون کی ہدایت پر بچوں کی مرغوب غذا میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کیمطابق ملتان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں پاپڑ فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے۔ پاپڑ کی فرائنگ کیلیے رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر بستی کریم آباد میں فیکٹری کو 80 ہزار روپے جرمانہ۔ فرائنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار، پیکنگ کیلیے فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پائی گئی۔ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے پر 2 پاپڑ فیکٹریز کو 50، 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے۔ خام اشیا کی لیبلنگ، پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے، مشینری کی اچھی صفائی نہ ہونے پر فیکٹریوں کو جرمانے کیے گئے۔ خوراک میں ناقابل سراغ اجزا کا استعمال، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھا گیا تھا۔ کارروائیاں جلال پور پیر والا اور بہاولپور روڈ پر کی گئیں۔ اس کے علاوہ خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں میں نمکو پروڈکشن یونٹ کو خوراک میں چائنہ سالٹ کی ملاوٹ کرنے، چاولوں میں حشرات پائے جانے پر 40 ہزار روپے جبکہ میاں چنوں میں سپر سٹور کو چائنہ نمک فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -