ڈیرہ،بلاک نمبر 27میں ڈاکوؤں کا  دھاوا،خاتون پر چھری سے حملہ،لوٹ مار

ڈیرہ،بلاک نمبر 27میں ڈاکوؤں کا  دھاوا،خاتون پر چھری سے حملہ،لوٹ مار

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ز دن دھاڑے ڈاکو بلاک نمبر 27میں (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 واقع شیخ محمد گلفام صدر رانی بازار ایسوسی ایشن کی رہائشگاہ میں داخل ہو کر ان کی اہلیہ کو چھری کے وار کر کے زخمی کرنے کے بعد زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی سرکل ریحا ن الرسول افغان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک شبیر موقع پر پہنچ گئے اورواردات کا جائز ہ لیا ٹیچنگ ہسپتال میں زخمی خاتون کا بیان قلمبند کر کے کاروائی شروع کر دی جبکہ واقعہ پر انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،جنرل سیکرٹری شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، سٹی صدر جان عالم خان لغاری،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،چیئر مین صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد زبیر نظامی،سرپرست اعلیٰ محمد کاشف صدیق،چاچا فاروق احمد بھولا و دیگر عہدیداران نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -