فریز لینڈ کمپنیا،حبیب بینک،سندھ انٹر پرائززڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان اشتراک  کاروباری استطاعت بڑھانے کا فیصلہ

فریز لینڈ کمپنیا،حبیب بینک،سندھ انٹر پرائززڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان اشتراک ...

  

ملتان(پ ر)فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ(ایف سی ای پی(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 ایل)، حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل)اور سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ (ایس ای ڈی ایف)ڈیری فارمرز کو پانچ سالہ مدت کے لئے آسان شرائط پر قابل رسائی مالی معاونت کی فراہمی کیلئے اشتراک کر رہے ہیں۔  ڈیری فارمرز کو اپنی کاروباری استطاعت کو بڑھانے، دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنے اور ریوڑ میں شامل جانوروں کی تعداد میں  اضافے کے لیے مالی معاونت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسانوں کو بہتر غذا اور خوشحال زندگی کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کی ترقی کے لیے پرعزم ایف سی ای پی ایل کا ایچ بی ایل اور ایس ای ڈی ایف سے شراکت داری کا مقصد ڈیری فارمرز کے لیے طویل مدتی پائیدار مالیاتی حل فراہم کرنا ہے۔ اپنی نوعیت کی یہ منفرد شراکت داری پائیدار ڈیری فارمنگ اور بیرون ملک سے جانوروں کی خریداری کے طریقہ کار کو وضح کرنے میں سہولت فراہم کرے گی جس کی بدولت مجموعی طور پر دودھ کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ایف سی ای پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر علی خان کا کہنا ہے کہ پہلی بار ڈیری فارمرز کے لیے اس طرح کے اقدامات لئے جا رہے ہیں۔ ایچ بی ایل اور ایس ای ڈی ایف کے ساتھ ہماری شراکت داری کسانوں کو کاروباری استطاعت بڑھانے اور دودھ کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے قابل بنائے گی، جو ملکی معیشت کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔ کسان بھی اپنے کاروباری استطاعت کو بڑھانے کے لیے آزادانہ فیصلے کرنے کے قابل ہوں گے۔ اس سہ فریقی معاہدے کو کرنے کی وجہ ریوڑ کی بہتری، میکانائزیشن اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے کام کسانوں کے ساتھ مل کر کام کرنا تھا۔ حبیب بینک کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب نے کہا کہ لائیو اسٹاک اور ڈیری کا مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)میں حصہ 14 فیصد سے زائد ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -