بارہ میل،نابینا باپ،بیٹے پر پٹواری کا تشدد،دھکے،گالیاں 

بارہ میل،نابینا باپ،بیٹے پر پٹواری کا تشدد،دھکے،گالیاں 

  

بارہ میل(نامہ نگار)نواحی علاقہ مست پور کے رہائشی نذر محمد(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 ولد غلام فرید قوم سمیجہ اور بیٹا اللہ دتہ دونوں پیدائشی طور پر نابینا ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ گزشتہ روز وہ ایک کنال زمین کا انتقال کروانے کے لیے جب کمپیوٹر اراضی سنٹر چوپڑہٹہ گئے تو وہاں موجود پٹواری ساجد بھٹی نے ھم سے انتقال پاس کروانے کے لیے چھ ہزار روپے کا مطالبہ کیا،ھمارے انکار پر پٹواری شدید غصہ میں آگیا اور ھمیں غلیظ گالیاں دیتے ھوئے دفتر سے فوری باھر نکل جانے کا کہا ھمارے انکار پر اس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بناتے ھوئے ھمارے پاس موجود زمین کے کاغذات پھاڑ دئیے اور ھمیں دھکے دے کر اراضی سنٹر سے باھر نکال دیا،نابینا باپ بیٹے نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے پٹواری کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ھے اس سلسلے میں جب پٹواری ساجد کا موقف لیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -