نشتر،کرونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 944برقرار،فوکل پرسن
ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ روز بھی کورونا مرض کے باعث کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا۔جبکہ(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
نشتر ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے 944 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔یوں یکم اپریل 2020 سے لیکر 16 جون 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 944 رہی ہے۔جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔ ادھر نشتر ہسپتال میں اب تک کورونا کے شبہ میں 09 ہزار 959 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 980 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے مختص 24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی ہے، جن میں سے 40 خالی ہیں۔