پرانی دشمنی پر دو افرادقتل،فارم ہاؤس سے لاش برآمد

پرانی دشمنی پر دو افرادقتل،فارم ہاؤس سے لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چھب کلاں،رحیم یارخان (بیو ر و ر پو ر ٹ، نمائندہ پاکستان)ارشد چوہان سکنہ 80 پندرہ ایل نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ ارشاد احمد کے ہمراہ اپنے گھر جا رہا تھا کہ(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 82 پندرہ ایل کے نزدیک نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ارشد چوہان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ سیکورٹی گارڈ فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا جس کو ٹی ایچ کیو میاں چنوں لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ ایس ایچ او چھب کلاں نے میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ بظاہر دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے قاتل جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔دریں اثناء فارم ہاوس واقع انڈس ہاؤسنگ سوسائٹی سے 45 سالہ خالد کی لاش برآمد ہوئی جس کے متعلق بتایا گیا کہ متوفی خالد کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے کیوجہ سے ہوئی ہے جسے بغیر کسی قانونی کارروائی کے شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے پرائیوپٹ ہسپتال کی ایک فی میل ڈاکٹر سے موت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بنوا کر ورثا کے حوالے کردیا گیاجس پر شہریوں میں شکوک وشبہات پائے جاتے تھے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر مظہرجام اور مرحوم خالد کے بیٹے کا بیان سامنے آ یا ہے۔ مرحوم کے بیٹے کے مطابق ان کے والدکی کام کے دوران کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی ہے اس میں ڈاکٹر کا کوئی قصور نہیں۔ ڈاکٹر مظہر جام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی ہاسنگ سوسائٹی میں کام کرنے کے دوران بجلی کی تار کٹ گئی تھی جس پر خالد نامی مالی نے اسے جوڑنے کوشش کی اور سے کرنٹ لگ گیا جس کو آر وائے کے ہسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جس پر اس کی لاش ورثا کے حوالے کرتے ہوئے اس کی تجہیز و تدفین کروائی گئی اور اس کے ورثا کی غریب ہونے کے ناطے مالی امداد بھی کی گئی اور مرحوم کا بیٹا اسامہ آج بھی ان کے پاس مالی کا کام کرتا ہے۔ اس موقع پر مرحوم کے بیٹے اسامہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے والد کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی ہے۔