فائرنگ،14سالہ لڑکی ہلاک،قتل یا خود کشی،موت معمہ

فائرنگ،14سالہ لڑکی ہلاک،قتل یا خود کشی،موت معمہ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو کے نواحی علاقہ تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدودبستی آڑی میں گذشتہ سے پیوستہ روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجہ میں امیرعبداللہ نتکانی کی14سالہ بیٹی مائرہ بی بی بندوق کا فائر سینے پر لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔جسے زخمی حالت(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، پولیس کے موقع پر پہنچنے پر بتایا گیا کہ بندوق لوڈپڑی تھی جو لڑکی نے اٹھائی اور فائر چل پڑا جس سے اسکی موت واقع ہوئی مگر دوسری طرف قریبی  رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کا رشتہ کا تناذع چل رہا تھا بات نہ ماننے پر دادا نے فائرنگ کی جس سے افسوسناک واقعہ پیش آیا،پولیس کو وقوعہ کی  اطلاع 3 گھنٹے تاخیر سے دی گئی لڑکی جانبحق ہونے کے بعد پولیس نے نعش کو مزید 3 گھنٹے تک تھانہ میں رکھا،بعد ازاں پولیس نے خودکش قرار دے کر174کی کاروائی کرکے پوسٹ مارٹم  کے بعد نعش کو ورثاء  کے حوالے کردیا،شہریوں میں اس افسوسناک واقعے کی وجہ سے بے چینی و تشویش پائی جاتی ہے اور پولیس کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں، قتل یا خودکشی لڑکی کی موت معمہ بن گئی ہے، علاقہ مکینوں نے آر پی اوڈیرہ غازیخان،ڈی پی او مظفرگڑھ  سے اپیل کی کہ اس  واقعہ کی شفاف انکوائری کرائی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں لڑکی نے خودکشی کی یا اسے  قتل گیا قتل ثابت ہونے پر اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -