علی ظفر نے عمران خان کی نمل یونیورسٹی کیلئے13 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا

علی ظفر نے عمران خان کی نمل یونیورسٹی کیلئے13 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا
علی ظفر نے عمران خان کی نمل یونیورسٹی کیلئے13 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا
سورس: Instagram/ali_zafar

  

کراچی (آئی این پی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے نمل نالج سٹی کے لیے13ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا ہے۔ علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خدا کے فضل سے، پاکستان کے پہلے نالج سٹی کے لیے جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہے، صرف ہیوسٹن سے 1.3 ملین ڈالر جمع کرنے میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہاں 60 فیصد طلبہ مفت میں اعلی معیار کی اعلی تعلیم حاصل کریں گے۔ علی ظفر نے اس کارِ خیر میں مداحوں سے بھی اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

تفریح -