ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد بھی امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ سے محبت کا اظہار کردیا

 ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد بھی امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ سے محبت کا اظہار کردیا
 ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد بھی امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ سے محبت کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ امبر ہرڈ نے ہتکِ عزت کا مقدمہ ہارنے کے باوجود بھی جانی ڈیپ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کو اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ امبر ہرڈ نے سابق شوہر جانی ڈیپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے شوہر پر سنگین الزامات لگانے اور شوہر کے سبب ہی ساری دنیا کے سامنے رسوا ہونے کے باوجود میں آج بھی جانی ڈیپ سے محبت کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہاں، یقینا میں آج بھی جانی ڈیپ سے بے حد محبت کرتی ہوں اور میں نے یہ رشتہ بچائے رکھنے کی بے حد کوشش بھی کی مگر میں یہ زہریلا رشتہ جوڑے رکھنے میں ناکام رہی۔

امبر ہرڈ نے مزید کہا کہ آج بھی میں جانی ڈیپ کے لیے برے یا منفی خیالات نہیں رکھتی، آج بھی میرے ذہن میں جانی ڈیپ کے لیے نفرت نہیں ہے۔

مزید :

تفریح -