ٹریفک حادثے میں لیگی رہنما دانیال عزیز شدید زخمی، ٹرک ڈرائیور جاں بحق

  ٹریفک حادثے میں لیگی رہنما دانیال عزیز شدید زخمی، ٹرک ڈرائیور جاں بحق

  

  نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شکر گڑھ نارروال روڈ بجھنہ سٹاپ پر لیگی رہنما دانیال عزیز کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاوہ اپنے گھرجا رہے تھے، ان کی گاڑی مزدہ ٹرک سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں دانیال عزیز زخمی ہوئے۔ ان کا چہرہ شدید زخمی ہوا ، اس   حادثے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شکر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے راہنما دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم کا دانیال عزیز کی اہلیہ سے فون پر رابطہ کر کے خیریت دریافت کی  اور کہا کہ دانیال عزیز کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔وزیرِ اعظم  نیمتعلقہ حکام کو دانیال عزیر کی صحت یابی تک علاج معالجے کے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم کا حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے اہل خانہ سے اظہار افسو س کیا

دانیال عزیز

مزید :

صفحہ اول -