عمران خان کو اپنی نااہلی اور ناتجربہ کاری نظر نہیں آتی،مراد علی شاہ 

  عمران خان کو اپنی نااہلی اور ناتجربہ کاری نظر نہیں آتی،مراد علی شاہ 

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی نااہلی اور ناتجربہ کاری نظر نہیں آتی  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں 22 پیشیاں ہو چکی ہیں اور ایک پیشی پر 17 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں وکلاء کی فیس سمیت پیشیوں پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں جن لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے اس کا احتساب ضرور ہو گا سابق حکومت نے مجھ پر کرپشن کا جھوٹا مقدمہ بنایا اور سابق حکومت نے سیاسی مخالفین کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے لیکن کسی سرکاری افسر پر کوئی الزام نہیں  یہ پلانٹ سستی بجلی دے رہا ہے جس سے کے الیکٹرک بجلی لیتی ہے مراد علی شاہ نے کہا کہ عدالت، وکلا اور ہم سب کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے لیکن اگر یہی پیسے کہیں اور جگہ خرچ ہوتے تو کیا کچھ ہوسکتا تھا، صدر اگر اپنی ذمہ داری سے شناسا ہوں گے تو بہت اچھا ہو گا اور بہت اچھا ہو گا اگر عارف علوی صدر مملکت بن کے دکھائیں وہ کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں۔ 

مراد علی شاہ 

مزید :

صفحہ اول -