اخراجات میں کمی اور عوامی خدمات پر عمل پیرا ہیں:اشتیاق ارمڑ

  اخراجات میں کمی اور عوامی خدمات پر عمل پیرا ہیں:اشتیاق ارمڑ

  

       پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں حکومت صوبے کی اخراجات میں کمی اور عوامی خدمات پر عمل پیرا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں   حلقہ پی کے69 کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی کیونکہ پی ٹی آئی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ایک جامع حکمت عملی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم اپنے ہر دلعزیز قائد و چیئرمین عمران خان کی وژن کو آگے بڑھا تے ہوئے عوام کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ لہذا عوام بھی ملک کی ترقی کے لئے ہمارا بھرپور ساتھ دیں، پی ٹی آئی ورکرز اور عہدیدار ان اپنے اپنے علاقے میں عوامی شعور بیدار کرنے اوراپنے نڈر و بے باک قیادت کے وژن کو گھر گھر پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے انہوں نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ حب الوطنی کا مظاہرہ کر کے اپنے علاقوں میں گرین خیبرپختونخوا کے خواب کو شرمندہ وتعبیر کرے کیونکہ جنگلات و جنگلی حیات ہمارا قومی اثاثہ ہے اور ان کی حفاظت اور دیکھ بھال تمام لوگوں کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے، انہوں نے کہا کہ ماحول دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -